اسلام آباد: ورلڈ موئے تھائی چیمپیئن شپ میں پاکستانی نوجوان نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی عالمی چیمپئین شپ میں 23 سالہ پاکستانی نوجوان باکسر آغا کلیم نے لائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا۔
آغا کلیم نے 51 کلو گرام کی کیٹیگری میں فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے اور پہلی فائٹ میں انہوں نے کرغزستان کے 2 مرتبہ کے عالمی چیمپین کو پوائنٹس پر شکست دی جبکہ دوسرے مقابلے میں نیپالی کھلاڑی کو 50 سیکنڈ میں پچھاڑ دیا۔
چیمپئین شپ میں 40 ممالک سے تعلق رکھنے والے 5 سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نئی سلیکشن کمیٹی کی آمد، پی سی بی ڈائریکٹر کمرشل اپنے عہدے سے مستعفی
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والا آغا کلیم بلدیہ ٹاؤن کراچی میں چائے کے ہوٹل پر کام کرتا ہے۔
ٹائیگر مارشل آرٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرنے والا آغا کلیم سرکاری سرپرستی کا خواہاں ہے تاکہ مستقبل میں عالمی مقابلوں میں پاکستان کو نام مزید روشن اور بلند کرسکے۔