عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے غیر مشروط معافی مانگ لی

عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے توہینِ عدالت کی درخواستوں پر تحریری جواب جمع کروا دیا۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی ہے، جس پر سپریٹنڈنٹ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرینگے ، شیر افضل مروت

دورانِ سماعت جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر اس متعلق عدالت کو مطمئن کریں۔ جس کے بعد عدالت نے علامہ ناصر عباس کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 26 مارچ کو درخواست گزاروں کی ملاقات کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں