این اے 119 میں ضمنی انتخاب، 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

الیکشن کمیشن

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 کی سیٹ خالی کیے جانے کے بعد اس حلقے میں ضمنی انتخاب 21 اپریل کو ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے خواہشمند 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما شہزاد فاروق اور ندیم شیروانی کے کاغذات نامزدگی بھی منظوری کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ناران میں گلیشیئر نے تباہی مچا دی، کئی ہوٹل دب گئے

اس کے علاوہ علی سرور گیلانی، زرق تنویر، اکمل خان، عبدالکریم خان، اصغر علی، احمد مغل، محمد ظہیر، محمد نواز اور میاں روحیل اشرف کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں