اداروں کے خلاف مہم کا کیس، خصوصی عدالت کا اسد طور کو رہا کرنے کا حکم

اسد طور

خصوصی عدالت اسلام آباد کے جج ہمایوں دلاور نے اداروں کے خلاف مہم کے کیس میں صحافی اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

خصوصی عدالت نے اسد طور کی 5 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

اسد طور کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے درخواست ضمانت پر مخالفت نہیں کی گئی۔

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی نے امیدوار فائنل کر دیے

اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر اشتیاق حسین شاہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

خصوصی عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اسد طور کی ضمانت منظور کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں