آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا، مذاکرات 18 مارچ تک جاری رہیں گے

آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا، مذاکرات کا سلسلہ 18 مارچ تک جاری رہے گا۔

آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مذاکرات 4 روز تک جاری رہیں گے۔ آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب معاشی ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔

پاکستان آئی ایم ایف سے اپنے کوٹے کے حساب سے بڑا پروگرام لینے کا خواہشمند

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ بھی شامل ہوں گے۔ موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط لینے کے لیے مزید کوئی شرط عائد نہیں ہوگی اور موجودہ قرض پروگرام کے تحت کوئی نیا منی بجٹ نہیں آئے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی اقدامات کے نتیجے میں آئی ایم ایف کے پروگرام اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی تیسری قسط کے اجرا کی توقع ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے دوسرے جائزے کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دے دیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے اپنے کوٹے کے حساب سے بڑا پروگرام لینے کی کوشش کرے گا۔ آئی ایم ایف سے بڑا اور طویل مدت کا پروگرام لینا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں