وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات ایک اچھا پیغام ہے، احسن اقبال

احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات ایک اچھا پیغام ہے،وزیراعلیٰ نے صوبے میں سحری اور افطاری کےدوران لوڈشیڈنگ کا معاملہ بھی اٹھایا ہے، جس پر وزیراعظم نے متعلقہ وزارت کو ہدایت کی سحری اور افطاری کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کیلئے کمیٹی بنا دی

انہوں نے کہا کہ ٹیم خیبر پختونخوا کے معاملات کو حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرے گی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ نے ان قیدیوں کا بھی ذکر کیا جن کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، واجبات کی ادائیگی کی یقین بنایا جائے گا۔

فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات کا خلاصہ دو لفظوں میں بیان کرنا چاہوں گا، سیاست اپن، اپنی مگر ریاست سانجھی، ہم سب اپنی سیاست کریں گے اور کر بھی سکتے ہیں۔

لیکن اس ملک کیلئے ہم سب نے ایک جسم ایک جان بن کر خطرات کا سامنا کرنا ہے،جس سفر کا ہم نے آغاز کیا ہے ا س میں تمام فیڈریشن کی اکائیوں کے ساتھ ملکر چلیں گے۔


متعلقہ خبریں