پاکستان ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا چیمپئن بن گیا۔
ملک میں عیدالفطر پر لمبی چھٹیاں متوقع
پاکستان ڈیف ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو 100 رن سے شکست دی،پاکستان ٹیم نے مقررہ اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ڈیف ٹیم 62 رن پر ڈھیر ہوگئی۔
چیئرمین پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار
یاد رہے پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی،ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 6 سے 12 مارچ کے درمیان شارجہ میں کھیلا گیا،ایونٹ میں پاکستان ،بنگلہ دیش ، بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقا ، آسٹریلیا نے حصہ لیا۔
دوسری جانب ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی فاتح پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی،لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر قومی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔