پنجاب حکومت کا 6 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ


صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 6 جون سے صوبے بھر میں پلاسٹک بیگز بین کردیے جائیں گے۔

مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ ویژن کے مطابق بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کیلئے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجٹلائزڈ کرنے کا حکم دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پلاسٹک بیگز بین کرنے کا حکم دیا گیا۔

سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے مطابق کوالٹی آف لائف ہر فرد کا حق ہے، فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔ انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

افسوس ہے پنجاب والے اپنے بچوں کو پنجابی نہیں اردو سکھاتے ہیں، مریم نواز

دورانِ اجلاس طالب علموں کو انوائرمنٹ ایمبسڈرز بنانے کیلئے تعلیمی اداروں میں انوائرمنٹ کلائمیٹ چینج کونسل بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ہیلتھ پراجیکٹ سے متعلق 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت کی ہسپتال، ادویات اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ ہیلتھ ریفارمز اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں