محمد اورنگزیب کے بعد محمد ناصر سلیم نے صدر ایچ بی ایل کا عہدہ سنبھال لیا

ایچ بی ایل

محمد اورنگزیب کے مستعفی ہونے کے بعد محمد ناصر سلیم نے حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے صدر اور سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا۔

ایچ بی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر تقریباً 7 سال بعد تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ سابق سی ای او محمد اورنگزیب پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے بینک سے سبکدوش ہوگئے۔

ایچ بی ایل کے نئے سی ای او محمد ناصر سلیم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری سے مشروط ایچ بی ایل کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ محمد ناصر ایک تجربہ کار بینکر ہیں جن کا تجربہ 36 سال کا ہے۔

پاکستان آئی ایم ایف سے اپنے کوٹے کے حساب سے بڑا پروگرام لینے کا خواہشمند

محمد ناصر سلیم امریکا، ابوظہبی اور پاکستان میں امریکن ایکسپریس بینک، سٹی گروپ اور ابوظہبی اسلامک بینک جیسے اداروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ وہ 2017 سے ایچ بی ایل سے وابستہ ہیں۔

اس حوالے سے بورڈ آف ڈائریکٹرز ایچ بی ایل کی جانب سے ایچ بی ایل کے چیئرمین سلطان علی الانہ کا کہنا ہے کہ اورنگزیب نے اب قومی ذمہ داری کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے قوم کی خدمت کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔


متعلقہ خبریں