یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں 30روپے کمی کر دی گئی جس سے قیمت 365روپے سے کم ہو کر 335روپے ہو گئی۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایک کلو گھی کی نئی قیمت کا اطلاق گزشتہ روز سے ہو گیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے 27 ارب روپے سے زائد بیرونی قرضہ واپس کردیا
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکج میں مزید 5ارب روپے کی منظوری دی جو 7ارب روپے سے بڑھ کر 12ارب روپے ہوگیا جس کے تحت ایک کلو گھی کی قیمت میں 30روپے فوری طور پر کم کئے گئے ہیں۔