بہت سے لوگوں نے رابطے کئے ، جیل سے نکال دینگے ، آپ چپ رہیں ، علیمہ خان

علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ڈیل کا مطلب ہے چپ رہیں، ہم سے بہت سے لوگوں نے رابطے کیے کہ جیل سے نکال دیں گے، آپ چپ کر کے بیٹھ جائیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تمام کیسز کا سامنا کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی آنت میں تکلیف تھی، سپرنٹنڈنٹ جیل کو بتانا چاہیے تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر کئی ماہ گزرنے کے باوجود تفتیش مکمل نہیں کرسکا، جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت پر آئے تو جج ہی موجود نہیں ، کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج نہیں آتے، لوگوں کو 9 ماہ سے تنگ کیا جا رہا ہے، تفتیش مکمل نہیں ہو رہی۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر ن لیگ کا دفتر جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا، مریم نواز کو ساتھ لے کر ن لیگ کے دفتر، کلمہ چوک اور کور کمانڈر ہاؤس جائیں گے۔

عمران خان سے 2 ہفتوں کیلئے ملاقاتوں پر پابندی

علیمہ خان نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، لوگ اب غربت کی لائن سے نیچے چلے جائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں