لیول ون قانون کی خلاف ورزی، پی سی بی کا نسیم شاہ پر 10 فیصد جرمانہ

نسیم شاہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد کردیا۔

پی سی بی کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں لیول ون قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔

قانون کے مطابق نسیم شاہ پر آرٹیکل 2 کے  پوائنٹ 2 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ نسیم شاہ کی جانب سے اپنی غلطی کا بھی اعتراف کرلیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کے عثمان خان پی ایس ایل میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بن گئے

خیال رہے کہ پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدِمقبل آئیں تھیں۔ پہلی اننگز کی آخری بال کے بعد نسیم شاہ نے غصے میں اسٹمپ کو لات مار دی تھی۔

دوسری طرف پی سی بی نے ملتان سلطانز پر بھی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔  ملتان سلطانز نے ایک اوور مقررہ وقت کے بعد کرایا تھا۔


متعلقہ خبریں