آسکر ایوارڈ جیتنے کے بعد ہالی ووڈ ڈائریکٹر غزہ کے حق میں بول پڑے

آسکر ایوارڈ

کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے آسکر ایوارڈز کے دوران ہالی ووڈ کے کئی اداکار غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 96ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران ہالی ووڈ ڈائریکٹر جوناتھن گلیزر نے ایوارڈ جیتنے کے بعد غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر گفتگو کی۔

جوناتھن گلیزر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور غزہ دونوں میں اپنی جانیں گنوانے والے لوگوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے۔ چاہے یہ اسرائیل میں 7 اکتوبر کو ہونے والے واقعے کے متاثرین ہوں یا غزہ پر مسلسل حملے، ہر کوئی اس غیر انسانی سلوک سے متاثر ہے۔

آسکر ایوارڈ: 60 سال میں پہلی بار قالین کا سرخ رنگ تبدیل

انہوں نے کہا کہ ایوارڈ جیتنا ایک اعزاز کی بات ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ان کی یہودی شناخت اور ہولوکاسٹ کو موجودہ صورتحال سے جوڑیں، جہاں کچھ علاقوں پر قبضے کی وجہ سے پیدا ہونے والے تنازعات کی وجہ سے لوگوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

خیال رہے کہ ہالی ووڈ ڈائریکٹر جوناتھن گلیزر خود بھی ایک ہہودی ہیں۔ انکی ہدایت کردہ فلم نے آسکر ایوارڈ میں بہترین بین الاقوامی فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔


متعلقہ خبریں