سو فیصد رزلٹ نہ دینے والا جوابدہ ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کی افسران کو وارننگ

مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے، انکا حق انکی دہلیز تک پہنچائیں گے۔

وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز نے پونچھ ہاؤس میں ماڈل رمضان بازار کنٹرول روم اور صوبائی ماڈل بازار کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ، ڈیش بورڈ اور پی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ کا مشاہدہ کیا۔

مریم نواز نے قیمت ایپ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا جہاں انہوں نے رمضان پیکج کی گھروں میں ترسیل کی مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔ اس دوران مریم نواز نے رمضان پیکج گھر میں ترسیل کی اطلاع بھی ڈیش بورڈ میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

افسوس ہے پنجاب والے اپنے بچوں کو پنجابی نہیں اردو سکھاتے ہیں، مریم نواز

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں، رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے، ان کے گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے۔

انہوں نے افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص بھی اپنے کام کا 100 فیصد نہیں دیتا اس کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے لیے ڈسٹرکٹ اسکور کارڈ بنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں نمبر کم ہونگے۔


متعلقہ خبریں