محمود اچکزئی کی صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

Mahmood Achakzai

الیکشن کمیشن نے محمود اچکزئی کی صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو منعقد ہو چکے، آئین کے مطابق 30 دن کے اندر صدارتی انتخاب لازم تھا۔

ای سی پی نے حکمنامے میں کہا کہ درخواست گزار نے جانچ پڑتال کے دوران الیکٹورل کالج پر اعتراض نہیں اٹھایا، صدارتی انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج مکمل طور پر فعال ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس سے پہلے قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے وزیراعظم اور وزرائے اعلی ٰکو منتخب کیا۔


متعلقہ خبریں