آئی ایم ایف اپنا مشن پاکستان بھیجنے کو تیار

IMF

واشنگٹن: ڈائریکٹر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ 3 ارب ڈالر پروگرام کی تکمیل کے بعد مشن پاکستان بھیجنے کو تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف نے نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ پالیسییوں پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کی تشکیل کے بعد دوسرے اقتصادی جائزے کے لیے مشن پاکستان بھیجا جائے گا۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیولی کوزیک نے کہا کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر مل چکے ہیں اور موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی تکمیل ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ پالیسیوں پر کام کرنے کے منتظر ہیں اور موجودہ اسٹینڈبائی ارینجمنٹ اپریل میں ختم ہو رہا ہے۔ نگران حکومت میں معاشی استحکام برقرار رکھا گیا اور نگران حکومت میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے سخت مالیاتی پالیسی برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

جیولی کوزیک نے کہا کہ پاکستانی حکام نے سماجی تحفظ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے ساتھ مالیاتی اہداف پر سختی سے عمل کیا گیا۔ توانائی شعبہ میں ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو بروقت نافذ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں