سابق وزیراعلی پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے براہ راست بات چیت ہے۔
عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی واحد شخصیت ہیں جو ملک کو لیڈ کر سکتے ہیں، گجرات کے عوام اپنے مینڈیٹ کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے سے روک دیا
پرویز الہی نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس صورتحال کو کنٹرول کرنے کا کوئی فارمولا نہیں ہے، اسمبلی میں لاڈلوں کی جھوٹی تقاریر عوام کے غصے کو کم نہیں کر سکتیں ۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماوں کی رہائی کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع کروا دی ہے۔
قرارداد سینیٹر فلک ناز چترالی کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرار داد پر فلک ناز چترالی اور سیف اللہ ابڑو کے دستخط ہیں۔
میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعث شرم ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس
قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی انتقام نے ملک کی معیشت اور ساکھ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی اور شاہ محمود قریشی کو جھوٹے مقدمات سے رہا کیا جائے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اعجاز چودھری، شبلی فراز،یاسمین راشد،صنم جاوید،پرویز الہٰی،محمود الرشید، عمران ریاض اوراسد طور کو بھی رہا کیا جائے۔