پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے سے روک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے سے روکتے ہوئے کل تک حکم امتناع جاری کر دیا۔
مخصوص نشستیں: پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے درمیان خفیہ معاہدے کا انکشاف
عدالت نے الیکشن کمیشن کو کل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا مخصوص نشستوں کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے؟
بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے کیس چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو بھیج دیا گیا۔