اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہا کہ اگر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان پر جرمانہ کیا جائیگا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق نے سینیٹر فیصل جاوید خان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
عدالت نے کہا کہ وکلا اور سیاسی معاونین کی فہرست 26 فروری کے حکم نامے کیساتھ منسلک کرکے جیل انتظامیہ کو دیں، اگر سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان پر 25 ہزار فی درخواست جرمانہ کیا جائے گا، بعد ازاں عدالت نے فیصل جاوید کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔