لاہور، اچھرہ واقعے میں خاتون کی جان بچانے والا گمنام ہیرو

لاہور، اچھرہ واقعے میں خاتون کی جان بچانے والا گمنام ہیرو

لاہور کے اچھرہ بازار میں پیش آنے والے واقعے میں خاتون کی جان بچانے والے گمنام ہیرو طارق جونسن کا بھی اہم کردار رہا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے اچھرہ کے علاقے پاکستان چوک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون کو عربی رسم الخط والا سوٹ زیب تن کرنے پر مشتعل ہجوم نے ہراساں کیا۔ تاہم پنجاب پولیس کے بروقت ایکشن کی وجہ سے خاتون کو ہجوم سے بچالیا گیا۔

‘شہربانو آپکا شکریہ’، مریم نواز کا اے ایس پی گلبرگ کو خراجِ تحسین

خاتون کے بازار میں داخل ہوتے ہی اس پر توہینِ مذہب کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد اپنے آپ کو بچانے کی غرض سے خاتون فوڈ کارنر میں گھس گئی۔ وہاں فوڈ کارنر کے مالک  طارق جونسن نے پولیس کے پہنچنے تک خاتون کو ہجوم سے محفوظ رکھا۔

طارق جونسن نے خاتون کو دکان میں پناہ دی اور دو سیلز مین اس دکان کی سیکیورٹی سرانجام دیتے رہے جس کی وجہ سے مشتعل ہجوم خاتون تک نہ پہنچ سکا۔ اس دوران ایس ایچ او اچھرہ  محمد بلال عریبی سب سے پہلے موقع پر پہنچے اور مشتعل ہجوم کو قابو کیا۔

پاکستانی باکسر اٹلی میں ساتھی خاتون باکسر کی رقم چوری کرکےفرار

بعد ازاں اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو دکان سے نکال کر گاڑی میں منتقل کیا۔ خاتون کو بھجوا کر ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن ارتضی کمیل کافی دیر مظاہرین میں موجود رہے اور ان کو قائل کرتے رہے۔


متعلقہ خبریں