چین اور کرغزستان  کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ

سوات

چین اور کرغزستان  کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق اتوار کے روز کرغزستان  اور چین کے شمال مغربی خود مختار علاقے سنکیانگ کے سرحدی علاقے میں  زلزلہ آیا ، جس کی گہرائی 11 کلو میٹر تھی۔

سوات، مینگورہ اور گرد و نواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ

چینی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ 7.1 کی شدت کے زلزلے نے 23 جنوری کو کرغزستان اور سنکیانگ کے سرحدی علاقے کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں