پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا


لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فی الفور تبدیل کیا جائے اور ان کی جگہ کسی غیرجانبدار شخص کو لایا جائے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظوراحمد نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شفاف انتخابات  کے لیے پنجاب کی بیوروکریسی میں تبدیلیاں ناگزیر ہیں کیونکہ پٹواری سے آئی جی اور ایس ایچ او تک مسلم لیگ نون کے وفادار ہیں اس لیے ایسے تمام عناصر کی جگہ غیرجانبدار شخصیات کا تقرر کیا جائے۔

چوہدری منظوراحمد کے مطابق ایڈیشنل ریٹرننگ آفیسرز (اے آر اوز) کی ڈیوٹی انتہائی حساس ہے اس لیے پیپلزپارٹی کو محکمہ تعلیم سے اے آر اوز کی تعیناتی  قابل قبول نہیں، ان کی جگہ سول ججز کو تعینات کیا جائے۔

انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وفاقی اداروں سے تعلق رکھنے افسران کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا جائے۔


متعلقہ خبریں