ساڈا حق ایتھے رکھ میرا نعرہ ، وفاق سے خیرات نہیں ، اپنا حصہ مانگیں گے ، علی امین گنڈا پور

Ali Amin Gandapur

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاق سے خیرات نہیں ، اپنا حصہ مانگیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق نے خیبر پختونخوا کے کئی سو ارب روپے دینے ہیں، “ساڈا حق ایتھے رکھ” یہ میرا نعرہ ہے۔

اپنی پارٹی میں ہی جانے کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں ، علی امین گنڈا پور

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ اور پناہ گاہیں بحال کریں گے، معاشی بحران ختم کرنے کے لیے اقدامات اور نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی شمولیت پر لیگل ٹیم معاملات دیکھ رہی ہے، پارٹی شمولیت کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں