مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف بلوچستان کے 4 جماعتی اتحاد کا احتجاج ، شاہراہیں بند

انتخابی دھاندلی

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کا احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔

4 جماعتی اتحاد بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے پہیہ جام ہڑتال کی کال کے بعد بلیلی کے مقام پر کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی اور ژوب شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

اے این پی کا الیکشن دھاندلی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

اس کے علاوہ درخشاں میں کوئٹہ، مچ، سبی شاہراہ اور سونا خان کے قریب مستونگ کراچی شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ بلوچستان میں منصوبے کے تحت قوم پرستوں کو عوام سے دور کیا جا رہا ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں