اے این پی کا الیکشن دھاندلی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

ایمل ولی

وقت آگیا ہے کہ یہ گندا کھیل اب بند کیا جائے ! ایمل ولی خان پھٹ پڑے


عوامی نیشنل پارٹی اے این پی نے الیکشن دھاندلی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں سربراہ اے این پی نے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف انشاء اللہ احتجاجی تحریک کا آغاز ضلع صوابی سے ہوگا۔ 20 فروری بروز منگل ضلع صوابی میں جبکہ 23 فروری بروز جمعہ چارسدہ میں احتجاج کیا جائیگا۔

مزید کہا کہ ہم پرامن رہیں گے لیکن اگر انتخابات کی طرح آپ نے یہاں بھی دھاندلی کی کوشش کی تو میں وضاحت کرچکا ہوں کہ میں آپ کیلئے ولی خان سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہوں لہذا ہمیں اپنے حقوق کیلئے لڑنے دیں اور آپ حکومتیں بناتے اور ہٹاتے رہیں۔


متعلقہ خبریں