تحریکِ انصاف اور جے یو آئی کے درمیان اتفاق، شعیب شاہین کی مخالفت

اڈیالہ جیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احتجاج کی بات نہیں ہونی چاہیے تھی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے مشترکہ احتجاج کی مخالفت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرا خیال ہے کہ یہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔’

پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ‘جے یو آئی کے ساتھ احتجاج کی بات نہیں ہونی چاہیے تھی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشترکہ احتجاج کی بات کرنی ہی نہیں چاہیے تھی۔اگر عمران خان نے اجازت دی ہے تو میری رائے میں یہ پروپوزل لے جانے والی بات ہی درست نہیں تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس حوالے سے اسد قیصر سے میری کوئی بات نہیں ہوسکی، لیکن چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے حوالے ہماری نہ ان کے ساتھ مشاورت کے، نہ شرکت ہے، نہ بات چیت ہے۔

الیکشن کمیشن نے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی قیادت میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے وفد نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور اپنے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب کیلئے حمایت مانگی تھی۔


متعلقہ خبریں