نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

انوار الحق

اسلام اباد(شہزاد پراچہ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ 

ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس فروری 15 کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہو گا جس میں 10 نکاتی ایجنڈہ پر غور کرے گی۔ وزارت تجارت کے جانب سے وفاقی وزیراور سیکرٹری تجارت کے گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے دورہ یواے ای پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کو الحاق کے باوجود مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی، ذرائع الیکشن کمیشن

اس طرح کابینہ اجلاس میں پاکستان بیت المال کی ایم ڈی کی تعیناتی کا معاملہ زیرغور آئے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی وی سی کی جانب سے انڈین براڈکاسڑز کو ادائیگیاں ایجنڈہ میں شامل اور کابینہ اجلاس میں سرکلر قرضہ بارے روپوٹ پیش لی جائے گی۔ کابینہ سی سی او ای کے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی بھی منظوری دے گی۔


متعلقہ خبریں