اگلے وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے معاشرے میں زہر گھولا، ہم کبھی لاڈلے نہیں رہے۔

لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد ن لیگ نواز شریف کی پختہ سوچ ہے کہ مشاورت سے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔ لیگی حکومت آئی تو بے روزگاری، مہنگائی اور بجلی کی قیمتیں ہنگامی بنیادوں پر کم کرے گی۔

ایران کی جانب سے حملے پر شدید تشویش ہے، تعلقات کو نقصان پہنچے گا، شہباز شریف

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا، یہ فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ پارٹی منشور سے متعلق نواز شریف خود قوم کو آگاہ کریں گے، چارٹر آف اکانومی بنا کر مل جل کر چلنا ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ثاقب نثار جیسے مہرے کے ذریعے نواز شریف کا تختہ الٹا گیا۔ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے اور سفارتی تعلقات کی بحالی کا کریڈٹ 13 جماعتوں کو جاتا ہے۔

حلقہ این اے 242، مصطفی کمال شہباز شریف کے حق میں دستبردار

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا بلا میں نے یا نواز شریف نے لیا ہے؟ عدالت کی کارروائی براہ راست نشر ہوئی تھی وہاں ثبوت کیوں نہیں دیے؟

لیگی صدر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے معاشرہ تقسیم در تقسیم کیا گیا، اس نفرت کو ایک دو سال میں ختم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ نوجوان نسل پر اربوں کھربوں روپے خرچ کرنے ہیں، یہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔


متعلقہ خبریں