بلوچستان اسمبلی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں سخت مقابلہ

بلوچستان اسمبلی

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 26 حلقوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

بلوچستا ن اسمبلی کے 5حلقوں پر جے یوآئی (پاکستان)  کامیاب قرار پائی ہے جبکہ5  حلقوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار فاتح ہیں،6 حلقوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی دو، بلوچستان عوامی پارٹی دو،  بلوچستان نیشنل پارٹی ایک ، جماعت اسلامی ایک، آزاد امیدوار چار نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

پی بی 2

جے یو آئی پاکستان کے فضل قادر 11453 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے۔

پی بی 5

لورالائی سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد خان 14424 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مولوی فیض اللہ 12,456 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 6

مسلم لیگ ن کے مسعود علی خان 10377 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد انور خان ناصر 9808 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 11

بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی 44556 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔

پی بی 13

اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر محمد صادق عمرانی 14856 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

پی بی 15

پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سلیم احمد 24619 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے، پیپلز پارٹی کے محمد دوران دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 16

اس حلقے سے جماعت اسلامی پاکستان کے عبدالمجید 15248 ووٹوں سے جیت گئے۔

پی بی 17

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے فیصل خان جمالی 28333 ووٹوں سے پہلے نمبر پر رہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 22

اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار جمال کمال خان 38562 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

حلقہ پی بی 29 پنجگور ون:
بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے اسد اللہ 7263 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ نیشنل پارٹی کے حاجی محمد اسلام 4547 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 32

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 32 سے کامیاب ہوگئے۔ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 32 چاغی کے تمام 91 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صادق سنجرانی کامیاب ہوئے۔ صادق سنجرانی نے 18 ہزار 802 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور ان کے مد مقابل جے یو آئی (ف) کے رہنما میر امان اللہ نوتزئی 17ہزار 9 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 33

پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میر شعیب نوشیروانی 11207 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

حلقہ پی بی 34 نوشکی:
صوبائی اسمبلی کے اس حلقے سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے میر غلام دستگیر بادینی 16771 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد رحیم 15014 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی بی 35 سوراب:
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے میر ظفر اللہ خان زہری 16579 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے میر نعمت اللہ زہری 11113 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی بی 37 مستونگ:
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار نواب محمد اسلم خان رئیسانی 13668 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سردار نور احمد بنگلزئی 11426 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 38

عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ملک نعیم خان بازئی 7792 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

پی بی 39

کوئٹہ کے اس حلقے سے آزاد امیدوار بخت محمد 6615 ووٹوں کے ساتھ فاتح رہے۔

پی بی 40

اس حلقے سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار صمد خان 9225 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔

پی بی 41

اس حلقے سے آزاد امیدوار ولی محمد 9318 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

پی بی 42

مسلم لیگ ن کے رہنما زرک خان نے 10423 ووٹ حاصل کرکے اس حلقے سے کامیابی حاصل کی۔

پی بی 44

پیپلز پارٹی کے امیدوار عبیداللہ 7125 ووٹ لے کر کوئٹہ کے اس حلقے سے کامیاب رہے۔

حلقہ پی بی 45 کوئٹہ 8:
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے علی مدد 5671 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے میر محمد عثمان پرکانی 4346 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 46

بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار پرنس احمد عمر احمدزئی 4638 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے۔

پی بی 47

اس حلقے سے آزاد امیدوار اسفند یار خان کاکڑ 21714 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

پی بی 48

جے یو آئی پاکستان کے امیدوار اصغر علی ترین 17944 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے۔

پی بی 50

اس حلقے سے عوامی نیشنل پارٹی کے زمرک خان 44712 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

پی بی 51

اس حلقہ سے آزاد امیدوار عبدالخالق خان 20390 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے۔

 

 


متعلقہ خبریں