4ماہ پہلے ہی کہہ دیاتھاکہ آزاد امیدوار گیم چینجر ہوں گے،فیصل واوڈا


سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 4ماہ پہلے ہی کہہ دیاتھاکہ آزاد امیدوار گیم چینجر ہوں گے۔ 

ہم نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن ” الیکشن روم ” میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اپنی پیشگوئی پر کھڑا ہوں، ”مک گیا تیرا شو ،اب گونواز گو نواز”، کل شہبازشریف کا بیان دیکھ لیں تو آپ کو ان کا ہوم ورک نظر آئے گا۔

صدیق خان بلوچ کو جہانگیر ترین پر بڑی برتری حاصل

انہوں نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کیلئے ونٹر سیل آن ہے اور ان کا بھاو لگنا شروع ہو گیا ہے ، جو لوگ مقبول ہیں جیسے سلمان اکرم راجہ وہ اچھے بچے بن کر اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے ۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی مقبولیت الگ چیز ہے ، یہ ووٹ جو پڑا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کو ایک نفرت کا ووٹ ہے، ان کے گھٹیا فیصلے آئے۔ اگر کوئی چادر چاردیواری پامال کریں گے تو ردعمل دکھانا پڑے گا، آدھے آزاد امیدوار تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 50فیصد آزاد امیدوار پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں گے،باقی آدھے آزاد امیدوار اپوزیشن میں ہوں گے، میں تو کھلی لڑائی لڑتا ہوں ،جو بات ہے منہ پر کرتا ہوں، آدھے اپوزیشن میں چلے جائیں گے اور آدھوں کا بھاو لگ رہا ہے۔

نتائج کا اعلان آج ہی کیا جائیگا، ممبر الیکشن کمیشن

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر نوازشریف وزیراعظم بنیں گے تو پیپلزپارٹی اپوزیشن میں جائےگی،اگر شہبازشریف وزیراعظم بنیں گے تو ہوسکتاہے کہ پیپلزپارٹی ان کے ساتھ ہو۔


متعلقہ خبریں