پنجاب اسمبلی: شہباز شریف اور مریم نواز کامیاب، پرویز الہیٰ ہار گئے


لاہور: پنجاب اسمبلی کے سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز نے میدان مار لیا۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 78 حلقوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں ن لیگ 39 سیٹوں کے ساتھ آگے ہے جبکہ آزاد امیدوار 34  نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 1 

حلقہ پی پی 1 اٹک سے آزاد امیدوار قاضی احمد اکبر 49257 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے جہانگیر خانزادہ 36443 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 3

اٹک III سے آزاد امیدوار سید اعجاز حسین بخاری 36897 ووٹوں کے ساتھ پہلے  نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمید اکبر 31857 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔

پی پی 5

پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک اعتبار خان 46665 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے، آزاد امیدوار جمشید الطاف 43620 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 6

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال یامین 65056 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار زین العابدین 33475 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 9

راولپنڈی III میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شوکت پراچہ 50560 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹریننز کے چوہدری سرفراز احمد خان 43528 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 13

راولپنڈی VII کے اس حلقے سے آزاد امیدوار ملک فہد مسعود 56723 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ ن لیگ کے ملک عمر فاروق 24087 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 20:

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 20 چکوال سے مسلم لیگ ن کے سلطان حیدر علی خان 52450 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار جبکہ آزاد امیدوار علی ناصر خان 43250 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 21:

پی پی 21 چکوال سے مسلم لیگ ن کے امیدوار تنویر اسلم ملک 83055 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار جبکہ آزاد امیدوار طارق محمد افضل 75142 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 22

چکوال (تلہ گنگ) کے اس حلقے سے ن لیگ کے غلام عباس 61714 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار نثار احمد 54077 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 31:

پی پی 31 گجرات کی نشست سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شافع حسین 64132 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار مدثر رضا 48311 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 32:

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 32 گجرات سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سالک حسین 55615 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار پرویز الہیٰ 44713 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔

پی پی 36:

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 36 وزیر آباد کے 35 پولنگ اسٹیشنز کے جاری کردہ نتائج کے مطابق آزاد امیدوار چودھری محمد احمد چٹھہ 16891 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ 10557 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 54:

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 54 ظفر وال کے 13 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق آزاد امیدوار جاوید مختار 4546 ووٹ لے کر پہلے اور مسلم لیگ ن کے احسن اقبال 3486 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 64

گوجرانوالہ کے اس حلقے سے ن لیگ کے عمر فاروق ڈار 37115 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری محمد علی 33373 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 67:

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 67 کامونکی کے 98 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے چودھری اختر علی 31 ہزار 473 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار علی وکیل خان 23 ہزار 769 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 68

گوجرانوالہ کے اس حلقے میں آزاد امیدوار محمد ارقم خان 43615 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد اقبال 40311 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 70

گوجرانوالہ کے اس حلقے سے آزاد امیدوار تشکل عباس وڑائچ 37709 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ ن لیگ کے امان اللہ وڑائچ 28874 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 71

سرگودھا کے اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے صہیب احمد ملک 55050 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار نعیم حیدر 49076 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 72

سرگودھا کے اس حلقے سے ن لیگ کے منصور اعظم 50408 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری سہیل اختر 41363 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 86

میانوالی کے اس حلقے سے آزاد امیدوار 85318 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار عادل عبداللہ خان 19794 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 87

میانوالی کے اس حلقے سے آزاد امیدوار احمد خان 107202 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار سجاد احمد ملک 15691 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ن لیگ کے انعام اللہ خان نیازی 13465 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 89

بھکر کے اس حلقے سے آزاد امیدوار امیر محمد خان 61745 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ ن لیگ کے عبدالمجید خان 37265 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 92

بھکر 4 کے تمام 154 پولنگ سٹیشنز کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد عامر عنایت شاہانی 41084 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار رفیق احمد خان نیازی 32941 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 93

بھکر کے اس حلقے سے آزاد امیدوار محمد عامر عنایت شاہانی 50425 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار محمد ضیاء اللہ خان 45580 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 95:

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 95 چنیوٹ کے 109 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار مولانا الیاس 36717 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار شوکت 29588 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 99

فیصل آباد کے اس حلقے سے آزاد امیدوار احمد مجتبیٰ چوہدری 55991 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ ن لیگ کے محمد شعیب ادریس 42765 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 128:

جھنگ سے صوبائی نشست پی پی 128 کے 35 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے مہر خالد سرگانہ 10 ہزار 902 ووٹ لے کر پہلے اور آزاد امیدوار کرنل ریٹائرڈ غضنفر قریشی 10 ہزار 787 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 139:

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 139 شیخوپورہ کے 13 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار حمایت اعجاز بھٹی 3 ہزار 373 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا تنویر 3 ہزار 118 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 145

اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سمیع اللہ خان 42579 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے،آزاد امیدوار 38262 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 146

مسلم لیگ ن کے غزالی سلیم بٹ نے 30 ہزار 587 ووٹوں کیساتھ کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار جنید رزاق 28 ہزار 515 ووٹ لیکر ناکام رہے۔

پی پی 147

مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز 51838 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار محمد خان مدنی 46494 ووٹ لے کر دوسرے اور تحریک لبیک کے عزم وحید 17022 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 148

مسلم لیگ ن کے امیدوار مجتبیٰ شجاع الرحمن 37 ہزار 998 ووٹ لے کر کامیاب رہے،  آزاد امیدوار صبا دیوان 31 ہزار 560ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

پی پی 149

استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عبدالعلیم خان 51756 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ذیشان رشید 47998 ووٹ لے کر ہار گئے۔

پی پی 150: 

پی پی 150 لاہور سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ عمران نذیر 34956 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبدالکریم خان 30314 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔

پی پی 151

مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل شوکت بٹ  38 ہزار 232 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ  آزاد امیدوار حماد علی 15 ہزار 839 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 152

مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد وحید 34 ہزار 664 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار نعمان مجید 29 ہزار 676 ووٹ حاصل کر سکے۔

پی پی 153

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سلمان رفیق 35232 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ میاں اویس انجم نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور وہ 33027 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 154

مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک غلام حبیب اعوان 26 ہزار 14 ووٹوں کے ساتھ کامیاب جبکہ آزاد امیدوار شکیل احمد سندھو 24156 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 155

آزاد امیدوار شیخ امتیاز 36ہزار 717 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ  مسلم لیگ ن کے امیدوار نعیم شہزاد 30 ہزار 898 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 157

آزاد امیدوارحافظ فرحت عباس نے 45 ہزار 36 ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر احمد 27 ہزار 39 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 158:

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 158 سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 38642 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ یوسف علی 23847 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 159:

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 159 لاہور سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 23598 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائی ہیں جبکہ آزاد امیدوار مہر شرافت علی 21491 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 160

مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد علی کھوکھر 26781 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار اعظم خان نیازی 21249 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 161

آزاد امیدوار 46947 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ کے امیدوارعمر سہیل ضیاء بٹ 28855 ووٹ حاصل کر سکے۔

پی پی 163

مسلم لیگ ن کے امیدوار عمران جاوید 23120 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار عظیم اللہ خان 21778 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 164

ٹی ایل پی کے امجد نعیم 7129 ووٹ لے فاتح رہے۔

پی پی 166

مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد انس محمود 32270 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ٹھہرے جبکہ آزاد امیدوار خالد محمودگجر 30 ہزار 611 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 167

مسلم لیگ ن کے امیدوار عرفان شفیع کھوکھر 23248 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار عمار بشیر گجر 21169 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 168

مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل ایوب 32727 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ  آزاد امیدوار ندیم عباس بارا 27577 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 171:

لاہور کے حلقے پی پی 171 میں آزاد امیدوار میاں محمد اسلم اقبال 61847 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مہر اشتیاق احمد انور 36955 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 172:

پی پی 172 لاہور سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا مشہور احمد خان 28647 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار بجاش خان نیازی 3869 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔

پی پی 174

مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال یامین 36265 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے جبکہ آزاد امیدوار چودھری محمد اصغر 33953 ووٹ لے کر ناکام رہے۔

پی پی 195

پی پی 195 پاکپتن 3 میں آزاد امیدوار عمران اکرم جٹ 50870 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم ليگ ن کے کاشف علی چشتی 37643 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی پی 200:

ساہیوال سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 200 کے 126 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد ارشد ملک 32 ہزار 148 ووٹ لے کر پہلے اور آزاد امیدوار احمد علی 24 ہزار 923 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 203: 

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 203 ساہیوال سے آزاد امیدوار رائے محمد مرتضیٰ اقبال 55874 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے محمد حنیف نے 35163 ووٹ حاصل کی۔

پی پی 204:

پی پی 204 ساہیوال سے آزاد امیدوار محمد غلام سرور 60438 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار عادل سعید چوہدری 33722 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔

پی پی 205:

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 205 کبیر والا کے 55 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اکبر حیات 24510 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار خاور شاہ 10167 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی پی 211:

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 211 خانیوال کے 24 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا سلیم 5274 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار عمران پرویز 3808 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 224 

پی پی 224 ملتان 12 میں مسلم ليگ ن کے ملک لال محمد 44264 ووٹ لے کرکامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار محمد عباس بخاری 28433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 230

پی پی 230 وہاڑی 2 میں  آزاد امیدوار سید سلمان شاہد مہدی 44950 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے، مسلم ليگ ن کے عرفان عقیل دولتانہ 30570 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

پی پی 232

پی پی 232 وہاڑی 4 میں مسلم ليگ ن کے ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال 33151 ووٹ لے کر کامیاب رہے، جماعت اسلامی پاکستان کے علی وقاص 26206 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 265

رحیم یار خان 11  آزاد امیدوار سجاد احمد وڑائچ 52817 ووٹ لے کرکامیاب رہے جبکہ ن لیگ کےچودھری محمد شفیق انور42017 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 282

لیہ 4 میں  آزاد امیدوار اسامہ اصغر علی گجر 53887 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار ملک ہاشم حسین سہو 27384 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔


متعلقہ خبریں