اتحادی حکومت کی صورت شہباز شریف وزیراعظم کے امیدوار ہونگے، عاصمہ شیرازی


سینئر صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت بننے کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف وزیراعظم کے اور مریم نواز شریف وزیراعلی پنجاب کی امیدوار ہونگی۔

ہم نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن ” الیکشن روم ” میں عاصمہ شیرازی نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اگر سندھ سے 61 سیٹوں میں سے 50 سیٹیں بھی جیت لےتو اسے پھر بھی 100 سیٹوں کیلئے پچاس اور سیٹیں چاہیں ہونگی، اس وقت صورتحال بڑی پیچیدہ ہے۔

حلقہ این اے 155 لودھراں، پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ سومرو کا الیکشن سے دستبرداری کااعلان

انہوں نے کہا کہ یہ باتیں بھی سامنے آرہی ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ نواز سادہ اکثریت کے بغیر اپنا وزیراعظم کا امیدوار نہیں لے کر آئے گی ۔ جبکہ  اتحادی حکومت کے حوالے سے خبریں یہ ہیں کہ اتحاد کی صورت میں بننے والی حکومت میں ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کیلئے شہباز شریف جبکہ وزیراعلی پنجاب کیلئے مریم نواز امیدوار ہونگی ۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن عام انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرتی ہے تو ایسی صورت میں نواز شریف وزیراعظم بنیں گے ۔


متعلقہ خبریں