یومِ یکجہتی کشمیر: ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد

یومِ یکجہتی کشمیر: ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد

ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔

پاکستان بھر میں جہاں آج عام تعطیل کا اعلان ہے وہیں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیرِ اہتمام ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔ اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔

سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد میں نکالی جانے والی ریلی کا روٹ وزارت خارجہ سے ڈی چوک ہے جس میں نگراں وفاقی وزرا جمال شاہ، مرتضیٰ سولنگی اور انیق احمد شرکت کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ریلی پہنچنے پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کی قیادت میں وزارت خارجہ کے افسران اور ملازمین بھی شریک ہوئے ہیں۔ ریلی میں مختلف وزارتوں کے ملازمین اور پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں نے بھی شرکت کی۔

ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد شہید

دوسری طرف لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت اسٹیٹ بینک سے اسمبلی ہال تک کشمیر و فلسطین مارچ کیا جائے گا جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کریں گے۔

اس موقع پر نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنادے۔ پاکستان کے عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔


متعلقہ خبریں