پی ایس ایل 9: ٹکٹوں کی آنلائن فروخت، افتتاحی میچ کی کم سے کم قیمت ہزار روپے مقرر

psl 10 پی ایس ایل

فائل فوٹو


پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز 6 فروری سے ہوگا، قیمتیں مقرر کردی گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل میچز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پی ایس ایل 9 کے افتتاحی میچ کی کم سے کم ٹکٹ 1 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

پی ایس ایل 9سے قبل نسیم شاہ مکمل فٹ ہوگئے

افتتاحی میچ کی فرسٹ کلاس ٹکٹ 2 ہزار، پریمیم ٹکٹ 3 ہزار جبکہ وی آئی پی ٹکٹ 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ سُپر لیگ کے فائنل کی کم سے کم ٹکٹ بھی 1 ہزار روپے ہوگی۔

پی ایس ایل فائنل کی فرسٹ کلاس ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے، پریمیم 4 ہزار روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 8 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میچز کی ٹکٹس مخصوص ٹی سی ایس سینٹرز سے حاصل کی جاسکیں گی۔


متعلقہ خبریں