برطانوی ہائی کمشنر کی معروف گلوکار زین ملک کو پاکستان آنے کی دعوت

برطانوی ہائی کمشنر کی معروف گلوکار زین ملک کو پاکستان آنے کی دعوت

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے معروف گلوکار زین ملک کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر برطانوی ہائی کمشنر نے برطانوی گلوکار زین ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں گلوکار کے اردو میں گائے گئے گانے کی خبر کا حوالہ بھی دیا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی نسیم شاہ کی فین ہو گئیں

جین میریٹ نے لکھا کہ ‘زین ملک اب وقت ہے کہ آپ پاکستان کا ٹور پلان کریں، مجھے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان میوزک بینڈ ’اور‘ کے ساتھ اردو زبان میں ہونے والا یہ اشتراک بہت پسند آیا۔’

خیال رہے کہ زین ملک نے حال ہی میں پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ کے ساتھ مل کر ایک ہٹ گانے’تو ہے کہاں‘ کو نئے انداز میں پیش کیا تھا۔ اس گانے کو اب تک 9 ملین سے زائد ویوز مل چُکے ہیں۔


متعلقہ خبریں