کسی وزیر، سیاستدان کو بڑا گھر نہیں ملے گا، سراج الحق

وزیراعظم بنا تو عافیہ صدیقی کو آزادی دلاؤنگا جو یہ حکمران نہیں دِلا سکے، سراج الحق

سرگودھا: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں اقتدار ملا تو کسی وزیر، سیاستدان، گورنر، بیوروکریٹ کو بڑا گھر نہیں ملے گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیسہ حکمران اشرافیہ کے پروٹوکول پر خرچ ہو رہا ہے اور ملک 80 ہزار ارب کا مقروض ہے جبکہ 2 کروڑ لوگ بے گھر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت، وزیر اعظم، گورنرز ارر بیوروکریسی محلات میں رہائش پذیر ہیں لیکن اگر ہمیں اقتدار ملا تو کسی وزیر، سیاستدان، گورنر اور بیوروکریٹ کو 10 مرحلے سے بڑا گھر نہیں ملے گا۔

سراج الحق نے کہا کہ انگریز کے نظام کو بدلنا ہو گا اس لیے عوام ترازو پر مہر لگائیں۔ ہم عوام کو اسلامی نظام دیں گے اور کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمران حساب دینے کی بجائے مزید باریاں مانگ رہے ہیں لیکن کرپٹ حکمرانوں کی جگہ ایوانوں میں نہیں بلکہ جیل میں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: فکسڈ میچ چل رہا ہے میں یہاں کیا کروں گا؟ عمران خان حاضری لگا کر واپس روانہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ایک شخص 3 دفعہ وزیر اعظم رہ کر چوتھی بار پھر کرسی مانگ رہا ہے اور دوسرا شہزادہ کہتا ہے کہ ان کے نانا اور والدہ وزیر اعظم تھے تو اقتدار ان کا بھی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید یہ بھول گئے ہیں کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز  چند ماہ قبل بہن بھائی تھے اب عوام کو نوراکشتی دکھائی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں