کراچی میں ایف پی ٹی انجنوں کی نقاب کشائی


کراچی میں پاور زون کی جانب سے ایف پی ٹی انڈسٹریل انجن کے اجراء کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی میں اٹلی کے قونصل جنرل H.E. Mr. Danilo Giurdanella اور پاکستان میں اطالوی تجارتی کمشنر Mr. Salvatore Parano اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

یورپی ممالک میں درجہ بندی میں پہلے نمبر پر اٹلی 18,000 سے زیادہ کاروباری اداروں کی میزبانی کرتا ہے،افرادی قوت اور برآمدی قدر کے لحاظ سے 34 بلین یورو کیساتھ اطالوی صنعت بھی دوسرے نمبر پر ہے،اطالوی مشینری اورmechatronics صنعت کاروبار کے فیصد کے لحاظ سے یورپ میں تیسرے نمبر پر ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اوردوطرفہ طور پر تجارت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ زیر جائزہ مدت کے دوران تجارتی سرپلس پچھلے سال 316.995 ملین ڈالر کے مقابلے میں 624.518 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو 97.11 اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اٹلی کو مجموعی طور پر جولائی تا جون (2022-23) کے دوران 1151.448 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ 1087.434 ملین ڈالرجولائی-جون (2021-22) کے دوران ریکارڈ کی گئیں جس سے 5.8 فیصد بڑھوتری ظاہر ہوتی ہے ۔

مینوفیکچرنگ ، بینکنگ سیکٹرز اور اطالوی بزنس کمیونٹی  کے ممبران ایف پی ٹی انڈسٹریل کے ڈائریکٹرMr. Gianmaria کے ساتھ اس تقریب میں موجود تھی۔

ایف پی ٹی پاور ٹرین کے شعبے کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اب ہےIveco گروپ کا حصہ جو آن روڈ، آف روڈ، میرین اور پاور جنریشن ایپلی کیشنز کے لیے پاور ٹرینیں تیار کرتا ہے۔

ایف پی ٹی پاور زون کے ڈائریکٹر میاں احسن علی نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا۔مہمانوں اور قیمتی صارفین، جو اطالوی تکنیکی مہارت اور خاص طور پر FPT انجنز پر آج اپنے اعتماد کا اظہار کرنے کے لیے موجود تھے۔


متعلقہ خبریں