نجی ٹی وے چینل کے مارننگ شو کے میزبان اشفاق ستی کی اہلیہ کی جانب سے اُن پر مبینہ تشدد کا الزام لگایا گیا ہے، زخمی ہونے کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اینکر کی اہلیہ نومیکا اشفاق ستی کی طرف سے کی گئی پوسٹ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف بدترین تشدد کے الزامات لگاتے ہوئے ایف آئی آر کی کاپی شیئر کی ہے۔
ملازم پر تشدد معاملہ، راحت فتح علی خان نے معافی مانگ لی
نومیکا اشفاق ستی نے لکھا کہ ‘میں اپنے پورے جسم، اپنی پسلیوں، اپنے جبڑے اور اپنے چہرے پر متعدد زخموں کے ساتھ تکلیف میں یہ لکھ رہی ہوں، میرے جسم کا ہر حصہ بری طرح زخمی ہے۔’
انہوں نے لکھا کہ ‘مجھے میرے اپنے شوہر اشفاق ستی نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ مجھے آپ کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ایک بہت بااثر شخص ہے۔’
https://twitter.com/NomaikaAshfaq/status/1751681182855745988?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1751681182855745988%7Ctwgr%5E297d66abeccdc3a089af7955918a91b7bd053aaf%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwenews.pk%2Fnews%2F125852%2F
پولیس کی جانب سے پیر کے روز نجی ٹی وی چینل کے میزبان کے خلاف اہلیہ کے کہنے پر مقدمہ درج کیا۔ پولیس کے مطابق اینکر کے خلاف مقدمے میں دھمکی اور تشدد سے متعلق سیکشز درج کیے گئے ہیں۔
نومیکا اشفاق ستی کی اس پوسٹ کو زیادہ اہمیت تب ملی جب سماجی کارکن جبران ناصر سمیت معروف اینکر رابعہ انعم نے بھی اس سے متعلق پوسٹس کیں۔
بھارت: موٹیویشنل اسپیکر کا نئی نویلی دلہن پر تشدد، مقدمہ درج
جبران ناصر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘ہمارے معاشرے میں ایک عورت کے لیے انصاف اور احتساب کا مطالبہ کرنے کے لیے بہت ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ خاص طور پر جب پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے زیادہ سمجھوتہ کرانے میں دلچسپی رکھتی ہو۔
دوسری طرف نیوز اینکر رابعہ انعم نے بھی نومیکا اشفاق ستی کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ کے ساتھ جو ہوا اس کا مجھے بہت افسوس ہے۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے آپ کو مزید ہمت ملے ۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ اب تک نجی ٹی وی چینل کے نیوز اینکر اشفاق ستی کی طرف سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے۔