ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کوئی شخص جتنی زیادہ تعلیم حاصل کرے گا، اتنا اسکی موت کا خطرہ کم ہوگا۔
’دی لانسیٹ پبلک ہیلتھ‘ نامی بین الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں تعلیم اور انسانی زندگی کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ایک فرد جتنی زیادہ تعلیم حاصل کرتا جاتا ہے اس کی زندگی اتنی ہی طویل ہوتی جاتی ہے۔
عالمی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی شخص کی تعلیم کی سطح جتنی زیادہ ہوگی، اس کی جلد موت کا خطرہ اتنا ہی کم ہوگا۔ محققین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص ہر سال اضافی تعلیم حاصل کرتا ہے تو اسکی جلد موت کا خطرہ ہر سال اوسطاً 2 فیصد کم ہوجاتا ہے۔
خودکشیوں میں کب اضافہ ہوتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی
ریسرچ کے مطابق جن لوگوں کی تعلیم پرائمری اسکول میں چھ سال تک ہوتی ہے، ان میں جلد موت کا خطرہ اوسطاً 13 فیصد کم ہوتا ہے۔ اس کے برعکس سیکنڈری اسکول کی تعلیم حاصل کرنے والوں میں یہ خطرہ تقریباً 25 فیصد جبکہ ماسٹر ڈگری حاصل کرنے سے یہ خطرہ 34 فیصد کم ہوتا ہے۔
تحقیق میں 59 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد اور 70 منفرد جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔