لیجنڈری بلے باز برائن لارا ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف جیت پر آبدیدہ ہوگئے

لیجنڈری بلے باز برائن لارا ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف جیت پر آبدیدہ ہوگئے

دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری بلے باز برائن لارا ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کے خلاف 21 سال بعد جیت پر خوشی سے رو پڑے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج برسبین میں کھیلا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح، 21 سال بعد ٹیسٹ میچ جیت لیا

اس کامیابی کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل ٹیسٹ میچ ہارنے کا 21 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ 2003 میں جیتا تھا۔

میچ کے بعد ویسٹ انڈیز کے مایاناز بلے باز برائن لارا آسٹریلیا کیخلاف 21 سال بعد میچ جیتنے پر رو پڑے۔ برائن لارا کی کمنٹری باکس میں جیت کے بعد جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کورونا کے شکار آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون گرین کی ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں شرکت

ویسٹ انڈیز کی تاریخی فتح پر برائن لارا نے کہا کہ ‘آسٹریلیا کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 27 سال لگے۔ ناتجربہ کار اور نوجوان ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آج سر اٹھا کر کھڑی ہے۔’

انہوں نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کی تاریخ میں آج کا دن بڑاقرار دے دیا۔


متعلقہ خبریں