کورونا کے شکار آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون گرین کی ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں شرکت

کورونا کے شکار آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون گرین کی ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں شرکت

کورونا کے شکار آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کیمرون گرین ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کھیلنے پہنچ گئے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں کینگروز کو 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی پاکستان کو بدترین شکست

کینگروز کے فاسٹ باؤلر کیمرون گرین یہ ٹیسٹ میچ کورونا کا شکار ہونے کے باوجود کھیل رہے ہیں۔ کووڈ قوانین کے مطابق وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں لیکن کھیل کے دوران دیگر کھلاڑیوں سے الگ رہتے ہیں۔

میچ شروع ہونے سے پہلے قومی ترانے کے دوران بھی کیمرون گرین الگ کھڑے ہوئے نظر آئے۔ کسی باؤلر کی طرف سے وکٹ لیے جانے پر بھی جشن منانے کے لیے آسٹریلوی کھلاڑی الگ تھلگ نظر آئے۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل کیمرون گرین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔


متعلقہ خبریں