چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے 115 افراد کو نوٹس

fia

ایف آئی اے نے چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے 115 انکوائریاں باضابطہ طور پر رجسٹر کر دی گئیں اور غلط معلومات پھیلانے والے 65 افراد کو نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے نے نامزد ملزمان کو 30 اور 31 جنوری کو طلب کر لیا جبکہ میڈیا اور سوشل میڈیا کی 47 مشہور شخصیات کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

عدلیہ کیخلاف بیان ، مونس الہی 5 فروری کو ایف آئی اے طلب

ایف آئی نے بتایا کہ چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے والے 47 افراد پر نظر رکھی جائے گی۔ یہ اقدامات ایف آئی اے کی ملکی قوانین کی پاسداری کے عزم کا مظہر ہیں۔


متعلقہ خبریں