مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند رکھا گیا، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل

پی ٹی آئی کو شدید دھچکا


مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند رکھا گیا ہے، حلیم عادل شیخ نے عدالت میں شکایت کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں نو مئی کے واقعات کے درج مقدمات کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کو جیل میں ملنے والی سہولیات کی تفصیلات طلب کرلیں۔سماعت کے دوران حلیم عادل شیخ نے کہاکہ قانون کے مطابق جیل میں جو سہولت فراہم کرنی چاہئے وہ نہیں دی جارہی۔

سپریم کورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند رکھا گیا ہے، ہم انسان ہیں قانون جو حق دیتا ہے اس کے مطابق سہولیات ملنی چاہئیں۔ ہم سب ضمیر کے قیدی ہیں، ہمار لیڈر بھی سزا بھگت رہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ میں آج پریس کانفرنس کردوں، اپنے ضمیر کا سودا کردوں تو کل رہا ہو جاؤں گا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کراچیکیسز کی مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔

عدالتی پیشی کے موقع پر وکلا اورمیڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی ورکرز سے نام نہاد ہمدردی اور مگر مچھ کے آنسو صرف پی ٹی آئی کا ووٹ چوری کے لئے ہے۔


متعلقہ خبریں