2026-27 تک پانی ختم ہو جائے گا، اُس وقت پانی کا ٹینکر چلا کریگا، لاہور ہائیکورٹ

lahore highcourt

عدالت نے اسموگ کی روک تھام کے لیے ہائی ویز اور موٹرویز پر کھجور کا درخت لگانے سے روک دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں آج اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی مد میں کسی نے پیسے کمائے ہیں۔ انڈر پاسز کی حالت بھی عجیب سی کردی، وہ مذاق لگ رہے ہیں، عجیب سی لائٹیں لگا دی ہیں جو پہلے دن ہی بند ہوگئیں ہیں۔

خشک سردی کا خاتمہ، آج مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ تحقیقات ہوئی تو ضرور پتہ چلے گا کس نے پیسہ کمایا ہے۔ رپورٹس بتا رہی ہیں 2026 اور 2027 تک پانی ختم ہو جائے گا، اُس وقت لاہور میں پانی کا ٹینکر چلا کرے گا، پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

عدالت نے دورانِ سماعت سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ پانی کے میٹر سے متعلق واسا نے کیا اقدامات کیے؟ جس پر ممبر واٹر کمیشن نے بتایا کہ پانی کے میٹر لگوانے کے لیے ایک سال کی مہلت درکار ہے۔


متعلقہ خبریں