مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 650 روپے سے تجاوز کر گئی

گوشت

لاہور، برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 650 روپے سے تجاوز کر گئی، دو دن کے دوران قیمت میں 39 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 651 روپے مقررکی گئی ہے، گوشت کی فی کلو قیمت میں آج 19 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ کل 20 روپے مہنگا ہوا تھا۔

 سبزیوں کی فی کلو قیمت میں 50 روپے تک اضافہ ہو گیا

زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت میں 12 جبکہ پرچون قیمت میں 13 روپے اضافہ ہوا ہے، تھوک ریٹ 432 جبکہ پرچون ریٹ 449 مقر ر ہوا ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں بھی 2 روپے کامزید اضافہ ہوگیا ہے، فی درجن انڈوں کی سرکاری قیمت 416 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دکاندار من مانے نرخوں میں فروخت کر رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں