شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کا نیک خواہشات کا اظہار

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کا نیک خواہشات کا اظہار

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے سابقہ شوہر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی جانب سے دوسری شادی کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی طرف سے جاری کردہ پوسٹ میں یہ بیان جاری کیا گیا۔ پوسٹ میں لکھا گیا کہ ‘ثانیہ نے ہمیشہ عوام سے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھا ہے۔

شعیب ملک نے کرکٹ کے میدان میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

پوسٹ میں کہا گیا کہ ‘آج اس بات کی ضرورت پیش آگئی ہے کہ ثانیہ مرزا اس بات کو شیئر کرے کہ شعیب اور اس کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں’۔ ثانیہ اپنے سابق شوہر شعیب کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔’

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے شعیب ملک اور پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ شعیب ملک نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ثنا جاوید کے ہمراہ تصویر لگاکر اپنی شادی کی اطلاع دی تھی۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی تصدیق، اصل وجہ سامنے آگئی

ذرائع کا دعویٰ تھا کہ شعیب اور ثانیہ میں طلاق ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ روز ٹینس اسٹار کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی نے خلع لی ہے۔


متعلقہ خبریں