تیل کی قیمتیں بڑھنے پر امریکی صدر کی اوپیک ممالک کو وارننگ


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپیک ممالک  کو وارننگ دی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور یہ اچھا نہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور اس کے پیچھے اوپیک ممالک ہیں جو کہ اچھا نہیں ہے۔

پچھلے ماہ ٹرمپ نے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کر دی تھیں جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہوا تھا، مئی کے آخر میں سعودی عرب اور روس نے اعلان کیا تھا کہ وہ تیل کی فراہمی کو محدود رکھنے والے معاہدے پر نظرثانی پر غور کر رہے ہیں۔

امریکہ میں بدھ کو خام تیل کی قیمتیں 66 ڈالر فی بیرل تھیں جو کہ 22 مئی کی قیمت 73 ڈالر سے نو اعشاریہ پانچ فیصد کم ہیں، رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں کمی اس وقت آئی جب امریکی صدر نے سعودی عرب سے تیل کی فراہمی بڑھانے کا کہا تھا۔


متعلقہ خبریں