اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے ، ڈالر مزید سستا

اسٹاک مارکیٹ کریش

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔ دوسری جانب پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی اور سیاسی افق پر غیر تسلی بخش صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار رہی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 14 پیسے کی کمی ہو گئی، جس سے ڈالر 280 روپے 10 پیسے  پر آ گیا ، جبکہ  اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت 280روپے 73 پیسے ہو گئی۔

ڈالر مزید 53 پیسے سستا ، اسٹاک ایکسچینج نے 63 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ چند روز میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں 893 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ 100 انڈیکس 62 ہزار 674 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مندی کے سبب 61.14 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 20 ارب، 69 کروڑ، 1 لاکھ 53 ہزار 907 روپے ڈوب گئے۔


متعلقہ خبریں