پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی

اسٹیٹ بینک state bank

پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 70کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی جس سے پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتےاقتصادی جائزےکی منظوری دی تھی ، اسٹیٹ بینک نے رقم موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔حکام اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالرہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے حکام کے مطابق آخری اقتصادی جائزےکےبعدپاکستان کومزید1.1ارب ڈالرملیں گے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دیدی

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط جاری کرنےکی منظوری دے دی تھی ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا تھا جس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے جاری اعلامیے میں تصدیق کی تھی کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو یہ رقم تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دی جائے گی ،نو ماہ کے پروگرام کے تحت 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔

جعلی نوٹ کو پہچاننے کا طریقہ، اسٹیٹ بینک نے ویڈیو جاری کر دی

اگلی قسط ملنے کے بعد پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت موصول ہونیوالی کل رقم ایک ارب نوے کروڑ ڈالر ہوجائے گی جس کے بعد فروری میں متوقع اگلے اقتصادی جائزہ کی تکمیل کی صورت میں آخری اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن نے پاکستان کو یہ قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پیش کردہ تمام پیشگی نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے۔


متعلقہ خبریں