عمران خان کی شیر افضل مروت کو سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت، اسلام آباد طلب

Shair Afzal Marwat

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت کو اسلام آباد طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عمران خان نے شیر افضل مروت کو تمام سرگرمیاں معطل کرنے کا کہا ہے۔

شیر افضل مروت کا سندھ میں دوبارہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

پریس ریلیز میں شیر افضل مروت کو سندھ میں اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں فی الفور معطل کرنے کی ہدایت کی ہے اور انہیں اسلا آباد طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت نے گزشتہ روز سندھ میں مہم معطل کرنے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ‘کارکن حق پر ہیں، میں سندھ میں تحریک انصاف کی الیکشن مہم کو جاری رکھوں گا۔ میری بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گزارش ہے کہ تمام سے خود ہی نمٹیں۔’


متعلقہ خبریں